ملک بھر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری

ملک بھر میں بجلی کی  لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔شہروں میں 10جبکہ دیہاتوں میں بجلی بندش کا دورانیہ 16گھنٹے تک پہنچ گیا ہے ۔شدید گرمی اور حبس میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کا جینامحال کر دیا ہے ۔

103724
ملک بھر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ  جاری

ملک بھر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔شہروں میں 10جبکہ دیہاتوں میں بجلی بندش کا دورانیہ 16گھنٹے تک پہنچ گیا ہے ۔شدید گرمی اور حبس میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کا جینامحال کر دیا ہے ۔ بعض شہروںمیں شہریوں کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے باعث پانی کی قلت کا بھی سامنا کرنا پڑارہا ہے۔ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ترجمان کے مطابق اس وقت ہمیں بجلی صارفین کو بلا تعطل بجلی فراہم کرنے کے لیے 3700میگاواٹ بجلی کی ضرورت ہے جبکہ کمپنی کو 3000میگاواٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے ۔700میگا واٹ کے شارٹ فال کی وجہ سے ہمیں لیسکو کی حدود میں لوڈ شیڈنگ کرنا پڑ رہی ہے ۔ اسی طرح ملک بھر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی ) ذرائع نے بتایا کہ ملک بھر میں بجلی کی طلب 18600میگاواٹ جبکہ پیداوار14000میگاواٹ ہے ،4600میگاواٹ شارٹ فال کی وجہ سے وقفے وقفے سے بجلی بند کرنا پڑ رہی ہے ۔ بارشوں اور گرمی کی شدت میں کمی کے بعد لوڈ شیڈنگ میں کمی واقع ہوگی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں