۔ لیبیا میں محصور پاکستانیوں کے فوری انخلاءکے لئےکوششیں

حکومت پاکستان نے لیبیا سے 5700 پاکستانیوں کے انخلاءکے لئے 40 کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔

103524
۔ لیبیا میں محصور پاکستانیوں کے فوری انخلاءکے لئےکوششیں

حکومت پاکستان نے لیبیا سے 5700 پاکستانیوں کے انخلاءکے لئے 40 کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔ لیبیا میں محصور پاکستانیوں کے فوری انخلاءکے لئے ضروری فنڈز کی فراہمی سے متعلق اجلاس پیر کو وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوا۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی نے اجلاس کے شرکاءکو بتایا کہ لیبیا میں خانہ جنگی جاری ہے اور ملک کے کچھ حصے عسکریت پسندوں اور جنگجووں کے قبضے میں ہیں۔ وہاں پاکستانیوں کی سلامتی اور حفاظت کے حوالے سے صورتحال سنگین ہے۔ وزیراعظم نے ان کی محفوظ واپسی کے لئے وزارت خارجہ کو ضروری اقدامات کی ہدایت کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اب تک پی آئی اے کی پروازوں کے ذریعے 730 پاکستانیوں کو لیبیا سے نکالا جا چکا ہے۔ تریپولی میں پاکستانی سفارت خانہ کے قائم کردہ کیمپوں میں 2500 پاکستانی مقیم ہیں جبکہ واپسی کے منتظر مزید 3200 پاکستانیوں کی سفارت خانہ میں رجسٹریشن کرائی گئی ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں