ورکنگ باؤنڈری پر فائرنگ، پانچ زخمی

سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی بارڈر سکیورٹی کی فائرنگ کے نتیجے میں پنجاب رینجرز کے 2 جونوں اور 3 شہریوں سمیت 5 افراد زخمی

102432
ورکنگ باؤنڈری پر فائرنگ، پانچ زخمی

سیالکوٹ کی ورکنگ باؤنڈری پر متعین بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی سوموار کے روز بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پانچ افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔
سیالکوٹ کے چاروا اور چاپارال سیکٹروں پر فائر بندی کے معاہدے کی 26 ویں دفعہ خلاف ورزی کی گئی ہے۔
حالیہ فائرنگ گذشتہ رات شروع ہوئی جس سے علاقے میں متعدد گھروں کو نقصان پہنچا ہے اور مویشی ہلاک ہو گئے ہیں۔
زخمیوں میں تین پاکستانی شہری اور دو چناب رینجرز کے جوان شامل ہیں۔
واضح رہے کہ 23 اگست کو پاکستان نے بھارت کو دونوں ملکوں کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کے درمیان ایک فوری اجلاس کی تجویز پیش کی تھی تاکہ صورتحال کا جائزہ لیا جا سکے اور ورکنگ باؤنڈری اور لائن آف کنٹرول پر فائر بندی کو روکا جا سکے۔
لیکن اس تجویز کے جواب میں فائرنگ کی بوچھاڑ شروع ہو گئی جو وقفوں وقفوں سے جاری ہے اور دونوں طرف سے جانی نقصان کا سبب بن رہی ہے۔
سال 2013 میں پاکستان اور بھارت نے 2003 کے فائر بندی کے سمجھوتے پر کاربند رہنے کے عزم کا اظہار کیا تھا کہ جو مسلسل خلاف ورزی سے اپنی صحت کھو بیاند ہے۔
دونوں ممالک کی طرف سے فائرنگ کے موضوع پر مختلف دعوے ، تردیدیں اور جوابی دعوے کئے جا رہے ہیں۔
گذشتہ سال دونوں طرف کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کے درمیان مذاکرات میں فائر بندی کے سمجھوتے پر کاربند رہنے کے لئے متعدد پہلوؤں پر اتفاق رائے کا اظہار کیا گیا تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں