دھاندلی ہوئی ہے عوامی مینڈیٹ چوری ہوا ہے: محمد افضل خان

سابقہ چیف جسٹس افتخار چوہدری اور تصدق جیلانی بھی اس دھاندلی میں شامل تھے: محمد افضل خان

102014
دھاندلی ہوئی ہے عوامی مینڈیٹ چوری ہوا ہے: محمد افضل خان

پاکستان کے الیکشن کمیشن کے سابقہ ایڈیشنل سیکرٹری محمد افضل خان نے دعوی کیا ہے مئی 2013 کے عام انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے اور عوامی مینڈیٹ چوری کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سابقہ چیف جسٹس افتخار چوہدری اور تصدق جیلانی بھی اس دھاندلی میں شامل تھے۔
افضل خان نے ایک پرائیویٹ ٹیلی ویژن چینل کے لئے اپنے انٹرویو میں یہ دعوی کیا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے انتخابات کو آزاد اور منصفانہ طریقے سے نہیں جیتا۔
انہوں نے اپنے انٹرویو میں کہا ہے کہ چیف الیکشن کمیشنر جسٹس فخر الدین جی ابراہیم نے اس دھاندلی پر آنکھیں بند کر لی تھیں۔
افضل خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اس دھاندلی کے دوران شدید دباو میں تھا۔
انہوں نے کہا کہ جج بھی ووٹ فکسنگ میں ملوث تھے اور یہ کہ ووٹر فراڈ مقدمے کی سماعت کو قصداً ملتوی کیا گیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں