پاکستان: ہزاروں مظاہرین پارلیمنٹ کی طرف رُخ کئے ہوئے

مظاہرین نے دارالحکومت اسلام آباد کے ریڈ زون کے راستوں میں رکھے گئے کنٹینروں کو کرینوں سے ہٹا دیا ہے تاہم پولیس مظاہرین کے خلاف کوئی مزاحمت کرتی دکھائی نہیں دے رہی

97083
پاکستان: ہزاروں مظاہرین پارلیمنٹ کی طرف رُخ کئے ہوئے

پاکستان میں حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں اور وزیر اعظم نواز شریف سے مستعفی ہونے کے مطالبے کے ساتھ ہزاروں افراد پارلیمنٹ کی طرف مارچ کر رہے ہیں۔
مظاہرین نے دارالحکومت اسلام آباد کے ریڈ زون کے راستوں میں رکھے گئے کنٹینروں کو کرینوں سے ہٹا دیا ہے تاہم پولیس مظاہرین کے خلاف کوئی مزاحمت کرتی دکھائی نہیں دے رہی۔
پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے حامی مارچ کے دوران " گو نواز" کے نعرے لگا رہے ہیں۔ تاہم اس وقت تک علاقے میں کوئی جھڑپ نہیں ہوئی۔
مظاہرین میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں اور فوج وزارت اعظمٰی ہاوس کی سکیورٹی پر معمور ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کو مستعفی ہونے کے لئے دی گئی 48 گھنٹوں کی مہلت ختم ہونے پر وہ ریڈ زون میں داخل ہو جائیں گے۔
پاکستان عوامی تحریک کے چئیر مین طاہر القادری بھی انقلاب کے دعوے کے ساتھ جون میں ملک واپس لوٹے اور حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تھا۔
واضح رہے کہ عمران خان کا دعوی ہے کہ پاکستان میں گذشتہ سال کے انتخابات میں دھاندلی کی گئی ہے اور اس دعوے کے ساتھ پی ٹی آئی 14 اگست سے نواز شریف سے استعفے کا مطالبہ کر رہی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں