مجحے نظر بند کرنے کا نتیجہ الٹا نکلے گا

مجھے پیغامات مل رہے ہیں کہ حکومت مجھے گھر میں نظر بند کر سکتی ہے لیکن میں آپ کو متنبہ کرتا ہوں کہ اس قسم کی حماقت کرنے سے گریز کریں: عمران خان

95603
مجحے نظر بند کرنے کا نتیجہ الٹا نکلے گا

پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان نے کہا ہے کہ انہیں گھر میں نظر بند کرنے کی کوئی کوشش توقع کے برعکس ردعمل پیدا کرے گی اور ان کی غیر حاضری میں PTI کے ورکروں کو کنٹرول کرنے میں حکومت کے لئے مزید مشکلات پیدا ہو جائیں گی۔
انہوں نے کل رات آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ورکروں نے پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے پُر امن آزادی مارچ کرنے کا ارادہ کر لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ "مجھے پیغامات مل رہے ہیں کہ حکومت مجھے گھر میں نظر بند کر سکتی ہے لیکن میں آپ کو متنبہ کرتا ہوں کہ اس قسم کی حماقت کرنے سے گریز کریں"۔
وزیر اعظم نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "نواز شریف میں آپ کو متنبہ کرتا ہوں کہ ایک ایسے وقت میں کہ جب میری کال پر ملک بھر سے لوگ وفاقی دارالحکومت میں جمع ہیں میرا آپ کے لئے مخلصانہ مشورہ ہے کہ آپ اپنے عہدےسے دستبردار ہو جائیں کیوں کہ ہم ایک جائز شکل دئیے گئے وزیر اعظم کو تسلیم نہیں کرتے"۔
عمران خان نے دعوی کیا کہ مجھے اطلاعات ملی ہیں کہ لاہور، مردان، پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان، ڈیرہ غازی خان، ملتام اور دیگر قریبی شہروں سے لوگ آج شام 6 بجے جعلی وزیر اعظم کے خلاف کھیلے جانے والے فائنل میچ کو دیکھنے کے لئے اسلام آباد کا رُخ کر رہے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں