نواز شریف کو 48 گھنٹے کی مہلت

اگر وزیر اعظم نواز شریف 48 گھنٹے میں استعفی پیش نہیں کرتے تو میں تبدیلی کے خواہش مند نوجوانوں کو وزارت اعظمٰی کی عمارت کی طرف بڑھنے سے نہیں روکوں گا: عمران خان

94299
نواز شریف کو 48 گھنٹے کی مہلت

پاکستان کی تحریک انصاف پارٹی PTI کے چئیر مین عمران خان نے کہا ہے کہ "اگر وزیر اعظم نواز شریف 48 گھنٹے میں استعفی پیش نہیں کرتے تو میں تبدیلی کے خواہش مند نوجوانوں کو وزارت اعظمٰی کی عمارت کی طرف بڑھنے سے نہیں روکوں گا"۔
پاکستان تحریک انصاف پارٹی اور پاکستان عوامی تحریک پارٹی نے 14 اگست کو حکومت مخالف مظاہروں کا آغاز کیا جو اب تک جاری ہیں۔
آبپارہ میں مظاہرین احتجاج کاسلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں اور "گو نواز گو" کے نعرے لگا رہے ہیں۔
عمران خان نے اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کی جرات اور وطن سے محبت کو دیکھ رہا ہوں، اگر آپ ذرا اور ہمت کا مظاہرہ کریں تو ہم نیا پاکستان تعمیر کریں گے"۔
عمران خان نے عوام سے سول نافرمانی کی بھی اپیل کی ہے اور ٹیکس ادا کرنے سے منع کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ "جب تک نواز شریف وزیر اعظم ہیں ہم روشن مستقبل تک نہیں پہنچ سکتے کیوں کہ یہ حکومت قرضہ لے کر اپنی جیبیں بھر رہی ہے اور افراط زر کو بڑھا کر قرضوں کی ادائیگی کی کوشش کی جا رہی ہے"۔
پاکستان عوامی تحریک کے چئیر مین طاہر القادری نے بھی کہاہے کہ جب تک وزیر اعظم نواز شریف اقتدار میں ہیں ملک کے لئے ایک خطرہ بنے رہیں گے۔
وزیر داخلہ نثار علی خان نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ہم مخالفت سے مذاکرات کے لئے تیار ہیں۔عمران خان اور طاہر القادری کے ساتھ علیحدہ علیحدہ مذاکرات کے لئے دو کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔
تاہم جماعت اسلامی پارٹی کے چئیر مین سراج الحق نے اخباری نمائندوں کے لئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حزب اختلاف نے ہزاروں شہریوں کو دارالحکومت میں جمع کر کے عوام کو بے اطمینان کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ "ہم حزب اختلاف اور حکومت کے درمیان ماےئل کو مذاکراتی عمل سے حل کرنے کے لئے کوششیں کر رہے ہیں، لیکن انسانوں کو جھگڑانا آسان اور راضی کرنا مشکل کام ہے۔ ہم ملکی مفادات کو پارٹی کے مفادات پر ترجیح دیتے ہیں۔سیاسی شخصیات کے ساتھ ہمارے مذاکرات جاری ہیں، مرکزی حکومت کو بھی چاہیے کہ واقعات کو ٹھنڈے دل و دماغ سے حل کرے"۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں