اعلٰی سطحی اجلاس، عمران خان کے مطالبات رد

عمران خان اپنے غیر آئینی مطالبات کے ذریعے حکومت کے مقابل آنا چاہتے ہیں

94040
اعلٰی سطحی اجلاس، عمران خان کے مطالبات رد

پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے پرائم منسٹر ہاوس میں ایک اعلٰی سطحی اجلاس طلب کیا جس میں عمران خان کے مطالبات کو رد کر دیا گیا ہے اور ان مطالبات کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دیا گیا ہے۔
اجلاس میں کلیدی حیثیت کے حامل وفاقی وزراء اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنماوں نے شرکت کی اور پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کی دھرنوں کی کالوں کے پس منظر میں ملک میں چھائی صورتحال پر بحث کی گئی۔
اجلاس کے بعد پرائم منسٹر ہاوس کے ایک ترجمان نے کہا کہ "عمران خان اپنے مطالبات کے ذریعے کہ جو غیر آئینی ہیں حکومت کے مقابل آنا چاہتے ہیں"۔
ترجمان نے پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین کی شروع کردی "سول نافرمانی کی تحریک" پر سختی سے تنقید کی اور اسے مملکت پاکستان کے خلاف قرار دیا۔
اطلاع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے اسلام آباد میں کانسٹی ٹیوشنل ایونیو کے اندر اور ارد گرد کی کلیدی حیثیت کی سرکاری تنصیبات کی سکیورٹی کو سخت کرنے کی تاکید کی ہے۔
وزیر داخلہ کو مزید ہدایت کی گئی ہے کہ سرکاری عمارتوں کی سکیورٹی کق ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے پیش آیا جائے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں