لانگ مارچ رکوانے کے لیے ہائی کورٹ سے اپیل: پاکستان

آل پاکستان انجمن تاجران نے لانگ مارچ اور دھرنوں سے کاروبار متاثر ہونے کے جواز کو پیش کرتے ہوئے ان کو رکوانے سے متعلق اسلام آباد ہائی کورت کو ایک درخواست دائر کی ہے

88809
لانگ مارچ  رکوانے کے لیے ہائی کورٹ سے اپیل: پاکستان

اطلاع کے مطابق14 اگست کو تحریک انصاف پاکستان کے رہنما عمران خان کا لانگ مارچ رکوانے کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی ایک درخواست دائرکردی گئی ہے۔
آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری، وفاقی وزارت داخلہ اور ضلعی انتظامیہ کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ جلسے جلوسوں اور دھرنوں سے کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوتی ہیں۔ اس لئے عمران خان کو آزادی مارچ اور ڈاکٹر طاہر القادری کو انقلاب مارچ کے لئے اسلام آباد میں داخل ہونے کے بجائے سے شہر سے باہر کوئی جگہ فراہم کردی جائے تاکہ احتجاج سے روزمرہ کی زندگی متاثر نہ ہو۔ رجسٹرار آفس نے عدالتی بینچ کی تشکیل کے لیے معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا ہے۔
واضح رہے کہ عمران خان کے آزادی مارچ کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں بھی متفرق درخواستیں جمع کروائی جا چکی ہیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں