پولیس کے قا تل اپنے انجام سے نہیں بچ سکتے: شہباز شریف

وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ادارہ منہاج القرآن کے کارکنوں کے تشدد کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہد ا کے قتل میں ملوث کوئی شخص قانون کے تحت اپنے انجام سے نہیں بچ سکے گا

85200
پولیس کے قا تل اپنے انجام سے نہیں  بچ سکتے: شہباز شریف

وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ لاہور میں پولیس اہلکار وں کے قتل میں ملوث کوئی شخص قانون کے تحت اپنے انجام سے نہیں بچ سکے گا ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے پولیس کے دیگر اہلکاروں پر مذہبی جماعت ہونے کا دعویٰ کرنے کی تنظیم کے کارکنوں کی طرف سے کئے جانے والے بہیمانہ تشدد کی مذمت کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ لواحقین کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں اور انہیں یقین دلاتا ہوں کہ شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا ۔ حکومت پنجاب اور پنجاب کے عوام کی ہمدردیاں شہدا کے لواحقین کے ساتھ ہیں ۔
صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پاکستان عوامی لیگ کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری اور کارکنوں کے خلاف پنجاب پولیس کے اہلکار کانسٹیبل محمد اشرف کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
یہ مقدمہ لاہور کے تھانے نصیر آباد میں درج کیا گیا ہے اور اس میں قتل، اقدامِ قتل اور دہشتگردی کی دفعات لگائی گئی ہیں۔
اس سے قبل ہفتے کو پنجاب پولیس کا کہنا تھا کہ پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں نے ایلیٹ پولیس کے ایک سپاہی کو ہلاک اور سو سے زائد پولیس اہلکاروں کو زخمی کر دیا ہے جبکہ 22 پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنایا ہے۔
انسپیکٹر جنرل پولیس پنجاب کے ترجمان کی طرف سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا کہ ’پاکستان عوامی تحریک کے کارکن گذشتہ 24 گھنٹوں سے پنجاب پولیس پر حملے کر رہے ہیں جس میں 34 سالہ سپاہی محمد فیاض ہلاک جبکہ 130 پولیس افسر اور حکام زخمی ہوئے ہیں۔‘
اس کے علاوہ تھانہ فیصل ٹاؤن میں طاہر القادری کے خلاف کارِ سرکار میں مداخلت اور عوام میں انتشار پھیلانے کے دو مقدمات پہلے ہی درج ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں