طاہر الاقادی اور عمران خان مشترکہ تحریک چلائیں: شیخ رشید

لاہور میں طاہر القادری سے ملاقات کے بعد عوامی تحریک کے رہنما نے پریس کانفرس میں اہم پیغامات دیے

85033
طاہر الاقادی اور عمران خان مشترکہ تحریک چلائیں: شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے لاہور میں عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری سے ملاقات کی اور پھر بعد میں ایک پریس کانفرس کا اہتمام کرتے ہوئے کہا کہ ہماری تمنا ہے کہ طاہرالقادری اور عمران خان مشترکہ طور پر تحریک چلائیں چاہے ان کے خیالات الگ کیوں نہ ہوں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہماری دعا ہے کہ قوم کو ان حکمرانوں سے نجات ملے اور اس ملک میں حقیقی معنوں میں جمہوریت قائم ہو جو کہ مسائل زدہ لوگوں کے درد کو سمجھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی قومی سلامتی کانفرنس محض ایک فوٹو سیشن تھا جسے وزیراعظم کی سیکورٹی کونسل کا اجلاس بنا کر پیش کیا گیا ہے۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ حکومت کی جانب سے یہ پیغام دیا جارہا ہےکہ عمران خان اور طاہرالقادری سے الگ الگ طریقے سے نمٹا جائے گا جبکہ ہم اس پر واضح پیغام دینا چاہتے ہیں کہ طاہرالقادری قوم کے احترام کا نام ہے جبکہ عمران خان قوم کے جذبات،احساس اور محبت کانام ہے ان سے کسی قسم کی جارحیت کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور طاہرالقادری میں سے جو بھی قوم سے غداری کرے گا وہ سیاست سے نیست ونابود ہوجائے گا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں