آزادی مارچ رکوانے کی درخواست پر فل بنچ تشکیل

لاہور ہائی کورٹ میں درخواست گزار کے وکیل اے کے ڈوگر نے موقف اختیار کیا تھا کہ تحریک انصاف کے اسلام آباد میں چودہ اگست کو ہونے والے لانگ مارچ سے ملک میں انتشار جنم لے گا ۔فل بینچ 14 اگست کو آزادی مارچ کو رکوانے کے لئے دائر درخواستوں کی سماعت کرے گا

83175
آزادی مارچ رکوانے کی درخواست پر فل بنچ تشکیل

تحریک انصاف کا آزادی مارچ رکوانے کے لئے دائر درخواستوں کی سماعت کے لئے لاہور ہائی کورٹ کا فل بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے۔
لاہور ہائی کورٹ میں درخواست گزار کے وکیل اے کے ڈوگر نے موقف اختیار کیا تھا کہ تحریک انصاف کے اسلام آباد میں چودہ اگست کو ہونے والے لانگ مارچ سے ملک میں انتشار جنم لے گا ۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے جسٹس خواجہ امتیازاحمد نے جسٹس خالد محمود خان کی سربراہی میں عدالت عالیہ کا 3 رکنی فل بینچ تشکیل دے دیا ہے، بینچ میں جسٹس خالد محمود خان کے علاوہ جسٹس انوارالحق اور جسٹس شاہد حمید ڈار بھی شامل ہیں، فل بینچ 14 اگست کو تحریک انصاف کے آزادی مارچ کو رکوانے کے لئے دائر درخواستوں کی سماعت کرے گا۔
واضح رہے کہ آزادی مارچ کو رکوانے کے لئے دائر درخواستوں کی سماعت جسٹس خالد محمود خان کررہے تھے تاہم بعد میں انہوں نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے ان درخواستوں کی سماعت کے لئے فل بینچ تشکیل دینے کی سفارش کی تھی۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں