اگر مجھے کچھ ہوا تواس کی ذمہ داری نواز شریف پر ہوگی: عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ انہیں نواز شریف پر ذرہ بھر بھی بھروسہ اور اعتماد نہیں ہے کیونکہ انہوں نے دوبار ہمیں دھوکہ دیا ہے جس سے ان کا ہمارے دلوں میں اعتبار ختم ہو کرہ رہ گیا ہے

82169
اگر مجھے کچھ ہوا تواس کی ذمہ داری نواز شریف پر ہوگی: عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ انہیں نواز شریف پر ذرہ بھر بھی بھروسہ اور اعتماد نہیں ہے کیونکہ انہوں نے دوبار ہمیں دھوکہ دیا ہے جس سے ان کا ہمارے دلوں میں اعتبار ختم ہو کرہ رہ گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 14 اگست کو نواز شریف کے خلاف فیصلہ کن جنگ ہوگی اور اگر اس جنگ میں اگر مجھے کچھ ہوا تو اس کی ذمہ داری نواز شریف پر عائد ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کی بحالی کا فیصلہ پارلیمنٹ میں نہیں ہوا نہ ہی عدالتوں نے کیا،پاکستان کی سڑکوں پر ہوا اور اب ملک کے مستقبل کا فیصلہ بھی سڑکوں پر ہی ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف اب فوج ک کو ڈحال بنا کر اس کے پیچھے چھپ گئے ہیں ۔ کیا یہ فوج ان کی جاگیر ہے؟
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو ان حالات میں استعفیٰ دے دینا چاہیے تاکہ ملک میں نئے سرے۶ سے انتخابات کروائے جاسکیں انہوں نے کہا کہ میں شریف خاندان کی بادشاہت ختم کرنا چاہتا ہوں 14اگست کو نیا پاکستان بنے گاعوام کا سمندر آئے گا۔ہم ان سے سارا الیکشن کھلوائیں گے اور ری الیکشن کروائیں گے ۔قوم 35سال سے مجھے جانتی ہے ۔میں نے سوچ سمجھ کر فیصلہ کیا ہے ۔یہ جمہوریت بچانے کا فیصلہ ہے ۔جو مرضی ہوجائے ۔کوئی چیز مجھے 14اگست کے آزادی مارچ سے پیچھے نہیں ہٹا سکتی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں