آج اسلام آباد میں  قومی اسمبلی کا جلاس منعقد ہو رہا ہے

اجلاس میں برسر اقتدار جماعت مسلم لیگ نون کی جانب سے آئین کی شق نمبر 245 کے تحت اسلام آباد کی سیکورٹی کو فوج کے حوالے کرنے پر بحث و مباحثہ کرنے کی توقع

78465
آج اسلام آباد میں  قومی اسمبلی کا جلاس منعقد ہو رہا ہے

دارالحکومت اسلام آباد میں آج قومی اسمبلی کا اجلاس شام 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہو رہا ہے۔
یہ اجلاس اس لحاظ سے بڑی اہمیت کا حامل ہے کہ اجلاس میں برسر اقتدار جماعت مسلم لیگ نون کی جانب سے آئین کی شق نمبر 245 کے تحت اسلام آباد کی سیکورٹی کو فوج کے حوالے کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے اس اجلاس میں آئین کی شق نمبر 245 کے بار میں گرما گرم بحث کیے جانے کی توقع کی جا رہی ہے اوربرسر اقتدار جماعت مسلم لیگ نون کو نشانہ بناے جانے کا خیال ظاہر کیا جا رہا ہے تاہم حکومت کے فوجی آپریشن" ضرب عضب " کی وجہ سے اس اقدامات کو اٹھائے جانے اور ملک کی سیکورٹی بڑی اہم ہونے سے آگاہ کرنے کی توقع کی جا رہی ہے۔
ایوان میں قانون سازی کے علاوہ اہم قومی معاملات پر بھی بحث کی جائے گی، شیڈول کے مطابق ایوان میں دو بل بھی پیش کیے جائیں گے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں