مشرف ٹولہ ایک بار پھر حکومت کا تختہ الٹنے میں مصروف: پرویز رشید

عمران خان، ڈاکٹر طاہر القادری اور چوہدری پرویز الٰہی نے پرویز مشرف کے ریفرنڈم کی حمایت کی تھی اور اب یہ ٹولہ ایک بار پھر اپنے مفادات کی خاطر حکومت کو نقصان پہنچانے کے در پہ ہے۔ اصل ایجنڈا انتخابی اصلاحات نہیں بلکہ جمہوری حکومت کا تختہ الٹنا ہے

77716
مشرف ٹولہ ایک بار پھر حکومت کا تختہ الٹنے میں مصروف: پرویز رشید

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ ڈکٹیٹر مشرف کے حامی ایک بار پھر حکومت کے خلاف ریشہ دوانیوں میں مصروف ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان، ڈاکٹر طاہر القادری اور چوہدری پرویز الٰہی نے پرویز مشرف کے ریفرنڈم کی حمایت کی تھی اور اب یہ ٹولہ ایک بار پھر اپنے مفادات کی خاطر حکومت کو نقصان پہنچانے کے درپہ ہے۔
انہوں نے راولپنڈی میں جشن آزادی کے سلسلے میں ہونے والی پرچم کشائی کی ایک تقریب کے بعد میڈیا سے بات کرتے کہا کہ ہمارے بزرگوں نے لانگ مارچ اور توڑ پھوڑ سے نہیں بلکہ پاکستان کو ایک جمہوری جدوجہد سے حاصل کیا ہے اور مسلم لیگ (ن) بزرگوں کی روایات پرعمل پیرا ہے۔مسلم لیگ(ن)کے کارکن ملک کو بنانا اورسنوارنا چاہتے ہیں۔ نواز شریف نے جس راستے کا انتخاب کیا ہے وہ ترقی کی جانب جاتا ہے اور یہی وہ راستہ ہے جو شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کو ختم کرکے ملک میں استحکام لے کر آئے گا۔ موجودہ حکومت نے تمام شعبوں میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جسے دنیا نے بھی تسلیم کیا ہے۔ بجلی کے مسائل حل کرنےکے لئے دن رات کوششیں کررہے ہیں، وزیراعظم نواز شریف نے توانائی کے جتنے منصوبوں کا آغازکیا، اتنے60 سال میں نہیں ہوئے۔
وفاقی وزیراطلاعات پرویزرشید نے کہا ہے کہ عمران خان کا اصل ایجنڈا انتخابی اصلاحات نہیں بلکہ جمہوری حکومت کا تختہ الٹنا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں