حالات کی خاطرنواز شریف کسی اور کو وزیراعظم بنا دیں :الطاف حسین

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ایک بیان میں پاکستانی عوام، سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنماؤں اور وفاقی وصوبائی حکمرانوں سے دردمندانہ اپیل کی ہے کہ خدارا پاکستان کو بچایاجائے

77603
حالات  کی خاطرنواز شریف کسی اور کو وزیراعظم بنا دیں :الطاف حسین

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نےپاکستان کی بغڑتی ہوئی سیاسی صورتِ حال سے متعلق اپنے ایک بیان میں وزیراعظم نواز شریف سے اپیل کی ہے کہ وہ ملکی حالات کی خاطر اقتدار کسی اور کو سونپ دیں۔
انہوں نے سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنماؤں اور وفاقی وصوبائی حکمرانوں سے دردمندانہ اپیل کی ہے کہ خدارا پاکستان کو بچایاجائے ، چھوٹے بڑے اختلافات دورکرنے کیلئے نتیجہ خیز بات چیت کے ذرائع استعمال کیے جائیں اور ہرقسم کی چھوٹی بڑی محاذ آرائی جس سے جانی ومالی نقصانات کا احتمال ہو اس سے ہرممکنہ اجتناب کیا جائے ۔
الطاف حسین نے بیان میں وزیراعظم میاں محمد نوا زشریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آگے بڑھیں ، معاملات کا انتہائی سوچ وفکر اور گہرائی سے مطالعہ کریں ، انکا تفصیلی جائزہ لیں اوراگر وہ اس نتیجے پر پہنچتے ہیں کہ اپوزیشن کے احتجاجی دھرنوں کی آڑ میں کیے جانے والے مظاہروں سے ملک میں جانی ومالی نقصان کا اندیشہ ہوتو وہ جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے آگے بڑھ کر وزارت عظمیٰ سے علیحدہ ہونے کا اظہارکریں اور اپنی ہی پارٹی میں سے کسی اور فرد کو وزارت عظمیٰ کی ذمہ داریاں اپنے ساتھیوں کے مشورے سے منتقل کردیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں حالات کا تقاضا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کے رہنما آگے بڑھیں اور ملک کو اس سیاسی دلد سے نکالیں۔یہ ملک ہم سب کا ہے اور اس ملک کو ہم سب ہپی نے مل کر بچانا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں