پاکستان، دہشت گردوں کے حملے کا منہ توڑ جواب

صوبہ خیبر پختون خواہ کے علاقے لوئر دیر نے پاک فوج کے ٹھکانوں پر اچانک حملہ کر دیا جس کے بعد جھڑپ میں 6 حملہ آور مارے گئے

74236
پاکستان، دہشت گردوں کے حملے کا منہ توڑ جواب

اطلاع کے مطابق لوئر دیر میں سرحد پار سے دہشتگردوں کے ایک حملے کو ناکام بنا دیا گیا۔
اسی دوران حفاظتی قوتوں کی جوابی کارروائی میں چھ حملہ آور ہلاک ہو گئے ہیں۔عسکری حکام کے مطابق خیبرپختونخوا کے علاقے لوئیر دیر میں گزشتہ رات افغانستان سے دہشتگردوں نے اچانک سیکیورٹی فورسز کی چوکیوں پر حملہ کر دیا، ستر سے اسی دہشتگردوں نے تریپا مان اور انکلسار نامی دیہات میں پاکستانی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔
چوکیوں میں موجود پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے فوری اور بروقت جوابی کارروائی کر کے حملہ آوروں کو منہ توڑ جواب دیا جس سے 6حملہ آور دہشت گرد موقع پر ہلاک اور9 زخمی ہو گئے جبکہ باقی ماندہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں