حکومت کا فوج کو اپنے لیے ڈھال بنانا درست قدم نہیں : خورشید شاہ

خورشید شاہ نے حکومت کے اسلام آباد کے تحفظ کے لیے فوج کو طلب کرنے کا فیصلہ درست نہیں ہےکیونکہ اس طرح وہ ملک میں فوج کے پیچھے چھپنے کی نئی روایت قائم کر رہی ہے۔احتجاج کرنا سب کا حق ہے اس لئے حکومت کو احتجاج پر پابندی نہیں لگانی چاہئے

71985
حکومت کا فوج کو اپنے لیے ڈھال بنانا درست قدم نہیں : خورشید شاہ

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے حکومت کے اسلام آباد کے تحفظ کے لیے فوج کو طلب کرنے کا فیصلہ درست نہیں ہےکیونکہ اس طرح وہ ملک میں فوج کے پیچھے چھپنے کی نئی روایت قائم کر رہی ہے۔
سید خورشید شاہ نے کہا کہ احتجاج کرنا سب کا حق ہے اس لئے حکومت کو احتجاج پر پابندی نہیں لگانی چاہئے لیکن اگر کسی کے احتجاج سے مسائل اور نقصانات ہوتے ہیں تو اس کا تدارک کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ٹھیک ہے کہ ملک حالت جنگ میں ہے لیکن کوئی غیر یقینی صورتحال نہیں ہے اور قوم بھی انتشار کی سیاست کو مسترد کرچکی ہے اس لئے حکومت کو چاہئے کہ وہ سیاسی لوگوں سے بات چیت کرنے کی اچھی روایت قائم کرے۔
سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے مارچ کی وجہ سے اسلام آباد کو فوج کے حوالے کرنے کا فیصلہ ٹھیک نہیں، حکومت کو ایسے کمزور فیصلے نہیں کرنے چاہیئں جس کے نتائج اچھے نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری حکومتوں کا کسی ادارے کے پیچھے چھپنا اچھی روایت نہیں ہے اس لے حکومت سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپیل اس فیصلے پر نظر ثانی کریں ورنہ وہ ملک میں فوج کی آڑ میں سیاسی جماعتوں کو دبانے کے دورازے کھول دیے جائیں گے جس کا نقصان سیاسی جماعتوں ہی کو ہوگا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں