نواز شریف کی سعودی فرمانرواشاہ عبداللہ سے ملاقات

وزیر اعظم نواز شریف نے سعودی عرب کے ر جدہ میں سعودی فرمانروا شاہ عبدللہ بن عبدالعزیز سے ملاقات کی ہے جس میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ ملاقات میں پاکستان کی اندرونی سیاسی صورت حال پر بھی غور کیا گیا

69975
نواز شریف کی سعودی فرمانرواشاہ عبداللہ سے ملاقات

سعودی عرب کے فرمانروا اور والی حرمین الشریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز سعودی عرب کے دورے پر آئے ہوئے پاکستان کے وزیراعظم محمد نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔
ذرائع اس ملاقات کو بڑی اہمیت دے رہے ہیں ۔ خاص طور یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوری ہے جب پاکستان میں سیاسی حالات میں ہل چل پیدا ہوچکی ہے۔ اس ملاقات میں پاکستان کی اندرونی سیاسی صورت حال پر بھی غور کیا گیا۔ علاو ازیں دونں رہنماوں نے غزہ کی تازہ ترین صورت حال پر بھی بات چیت۔
اس ملاقات کیلئے وزیراعظم نواز شریف کو شاہی طیارے کے ذریعے مدینہ سے جدہ بلوایا گیا۔ اُنکے ہمراہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نواز بھی تھے۔ شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کے ساتھ ملاقات میں ولی عہد‘ نائب ولی عہد اور سعودی وزراء بھی موجود تھے۔ اس ملاقات میں فلسطین کی تیزی سے بگڑتی صورتحال‘ پاک سعودی برادرانہ تعلقات کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے دوسرے اُمور پر تبادلہ خیال ہوا اور اہم فیصلے کئے گئے۔
شاہ عبدللہ نے پاکستان کی خوشحالی اور سلامتی کے لئے دعا کی۔ سعودی فرمانروا شاہ عبدللہ نے کہا کہ نواز شریف ہمارے بھائی ہیں اور ہم ان کی عزت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان سے اب تک ہمارے پاکستان سے دیرینہ تعلقات ہیں ہم پاکستان کی ہر حالت میں حمایت کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں