غزہ کے فلسطینوں کے ساتھ اظہار یکجہتی، قومی پرچم سرنگوں

وزیراعظم نواشریف نے غزہ میں اسرائیل کی جانب سے بے گناہ فلسطینیوں کے قتل عام پر آج جمعتہ الوداع کو ملک بھر میں یوم سوگ کا اعلان کیا ہے جبکہ اس موقع پر غزہ کے مظلوموں سے اظہار یکجہتی کے لیے قومی پرچم بھی سرنگوں رہے گا

70074
غزہ  کے فلسطینوں کے ساتھ  اظہار یکجہتی، قومی پرچم سرنگوں

غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف وزیراعظم نواز شریف نے آج ملک بھر میں یوم سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔
وزیراعظم نواشریف نے غزہ میں اسرائیل کی جانب سے بے گناہ فلسطینیوں کے قتل عام پر آج جمعتہ الوداع کو ملک بھر میں یوم سوگ کا اعلان کیا ہے جبکہ اس موقع پر غزہ کے مظلوموں سے اظہار یکجہتی کے لیے قومی پرچم بھی سرنگوں رہے گا۔ وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے فلسطینیوں کے لیے 10 لاکھ ڈالر امداد کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔
نوازشریف نے غزہ میں اسرائیل کے ظلم وستم اور جنگی جرائم کا نشانہ بننے والے بیگناہ فلسطینیوں کی شہادت پر دلی افسوس کا اظہار کیا اور مظلوم فلسطینی عوام کےلئے ہرممکن مدد اور تعاون فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔واضح رہے کہ جمعۃ الوداع کے موقع پرمختلف سیاسی ومذہبی جماعتوں نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت اور فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی کے انعقاد کا اعلان کیا گیا ہے
واضح رہے کہ وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے اس سے قبل بھی اسرائیلی جارحیت کے خلاف مذمتی بیان جاری کیا گیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو مسلمہ اُمہ کی خاموشی نے نہتے فلسطینیوں پر جارحیت کا موقع دیا ہے جبکہ دوسری جانب غزہ پر اسرائیل کی بمباری بھی جاری ہے جس میں اب تک 735 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں بچوں اور خواتین کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں