حارث سلیمان کا طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا

نوجوان پائلٹ حارث سلیمان اور ان کے والد بابر سلیمان کا طیارہ بحر الکاہل میں گر گیا

68994
حارث سلیمان کا طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا

پاکستانی امریکن 17 سالہ پائلٹ حارث سلیمان اور ان کے والد بابر سلیمان کا طیارہ بحر الکاہل میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔
خاندان کے ایک فرد نے امدادی ٹیموں کے حارث سلیمان کی لاش کو سمندر سے نکالنے کی تصدیق کی ہے جبکہ ان کے والد بابر سلیمان کے بارے میں ابھی تک کچھ معلوم نہیں ہے۔
واضح رہے کہ حارث سلیمان اور ان کے والد بابر سلیمان 30 دن میں دنیا کا چکر لگانے کا ہدف رکھتے تھے اور اس سے ان کا مقصد پاکستان میں غریب بچوں کی تعلیم کے لئے فنڈ اکٹھا کرنا تھا۔
اس کام میں انہیں سٹیزن فاونڈیشن کا تعاون حاصل تھا۔
باپ بیٹے نے اپنا سفر 19 جون کو امریکہ کی ریاست انڈیانا کے علاقے پلین فیلڈ سے شروع کیا اور کینیڈا، آئس لینڈ، انگلینڈ، یونان، مصر اور دوبئی سے ہوتے ہوئے پاکستان پہنچے۔
پاکستان کے بعد ان کے مشن کے اگلے مرحلے میں بنگلہ دیش، انڈونیشیا، آسٹریلیا، فیجی، امریکن ساماو، کیری باتی، ہوائی اور کیلیفورنیا شامل تھے جسے وہ 20 جولائی تک مکمل کرنے کا پروگرام رکھتے تھے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں