دنیا کا چکر لگانے والے سترہ سالہ پاکستانی نوجوان کا طیارہ  تباہ

جہاز کے ذریعے دنیا کے گرد چکر لگانے کی کوشش میں ایک پاکستانی نژاد امریکی شہری بابر سلیمان کا جہاز ایک حادثے کا شکار ہو گیا۔17 سالہ حارث سلیمان کی لاش برآمد۔

68909
دنیا کا چکر لگانے والے سترہ سالہ پاکستانی نوجوان کا طیارہ  تباہ

جہاز کے ذریعے دنیا کے گرد چکر لگانے کی کوشش میں ایک پاکستانی نژاد امریکی شہری بابر سلیمان کا جہاز ایک حادثے کا شکار ہو گیا۔
امریکی كوسٹ گارڈ کے مطابق بابر سلیمان کے ساتھ جہاز میں سوار ان کے 17 سالہ بیٹے حارث سلیمان کی لاش برآمد ہو گئی ہے تاہم بابر سلیمان اب بھی لاپتہ ہیں۔
پاکستان کے غریب اور نادار بچوں میں تعلیم کے فروغ کے لئے کام کرنے والے فلاحی ادارے ’’دی سٹیزنز فاؤنڈیشن‘‘ کے لئے چندہ اکٹھا کرنے کے لئے پوری دنیا کا چکر لگانے والے کیپٹن بابر سلیمان اور ان کے 17 سالہ بیٹے کیپٹن حارث سلیمان 30 دن میں دنیا کا چکر مکمل کرنے کے لئے گزشہ ماہ اس مہم پر نکلے تھے اور کئی ممالک اور شہروں کا چکر لگانے کے بعد فجی سے امریکن سمووا کی جانب رواں دواں تھے تاہم ہوائی کے قریب ان کا جہاز سمندر میں گر گیا جس کے نتیجے میں دونوں باپ بیٹے سمندر میں ڈوب گئے۔
واضح رہے کہ کیپٹن بابر سلیمان پاک فضائیہ کے سابق سربراہ راؤ قمر سلیمان کے بھائی ہیں۔ 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں