پرویز رشید کی اخبار نویسوں سے بات چیت

پارلیمنٹ ہاوس میں اپنے چیمبر میں اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان 14 اگست کو لانگ مارچ کے ایشو پر تنہا پرواز کر رہے ہیں کیونکہ قومی اسمبلی کے 342 ارکان میں سے ان کےساتھ صرف ارکان شامل ہیں ۔

67758
 پرویز رشید کی اخبار نویسوں سے بات چیت

منگل کو پارلیمنٹ ہاوس میں اپنے چیمبر میں اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان 14 اگست کو لانگ مارچ کے ایشو پر تنہا پرواز کر رہے ہیں کیونکہ قومی اسمبلی کے 342 ارکان میں سے ان کے ساتھ صرف 35 ارکان شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) شروع دن سے کہہ رہی ہے کہ عمران خان کو اس موقع پر منفی سیاست میں نہیں پڑنا چاہیے، اس وقت پوری قوم اور حکومت کی توجہ شمالی وزیرستان ایجنسی کے نقل مکانی کرنے والے لوگوں کی مدد پر ہے اور عمران خان کو اس اعلیٰ نصب العین کا ساتھ دینا چاہئے کیونکہ اس معاملے کا تعلق ایسے صوبے سے ہے جہاں پاکستان تحریک انصاف کی اپنی حکومت ہے۔ ایک سوال پرانھوں نے کہا کہ ماضی میں ملک میں کوئی موثر ٹرانسپورٹ نظام نہ تھا اورحکومت نے لاہور میں جدید ٹرانسپورٹ سسٹم متعارف کرایا ہے، جلد ہی جڑواں شہروں کے لوگوں کو یہ سہولت دستیاب ہو گی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں