وزءیراعظم نواز شریف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات

پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف ماہ رمضان کا آخری عشرہ سعودی عرب میں گزارنے کے لیے اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ نائب وزیراعظم شہزادہ مقرن بن عبدالعزیز السعود سے بھی ملاقات

66485
وزءیراعظم نواز شریف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات

پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف ماہ رمضان کا آخری عشرہ سعودی عرب میں گزارنے کے لیے اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے ہیں ۔
انہوں نے سب سے سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی نائب وزیراعظم شہزادہ مقرن بن عبدالعزیز السعود سے الگ الگ ملاقات کی ہے۔اس ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نواز شریف نے ادائیگی عمرہ کے بعد جدہ میں سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ دلچسپی کے امورپر بات چیت ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے مجموعی طور پردوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے کہا سعودی عرب مسلم دنیا میں بہت اہم کردار ادا کررہاہے۔
وزیراعظم نواز شریف کی سعودی نائب وزیراعظم شہزادہ مقرن بن عبدالعزیز السعود سے بھی ملاقات ہوئی۔ شہزادہ مقرن نے نواز شریف کو دورہ سعودی عرب پر خوش آمد کہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا پاکستان اور سعودی عرب علاقائی اور عالمی امور پر ایک جیسے خیالات رکھتے ہیں، خطے کے امن کے لئے دونوں ممالک کو بہتر حکمت عملی کے تحت کام کرنا ہوگا۔
وزیراعظم نواز شریف مدینہ منورہ بھی جائیں گے جہاں وہ روضہ رسول ﷺ پرحاضری بھی دیں گے اور پاکستان کے لیے خصوصی دعا بھی کریں گے۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں