وزیر دفاع، دہشت گرد شمالی وزیرستان سے بھاگ رہے ہیں

وزیر دفاع نے ایک ماہ سے جاری پاک فوج کے آپریشن ضرب عضب کے حوالے سے تازہ پیش رفت کا جائزہ پیش کیا

64116
وزیر دفاع، دہشت گرد  شمالی وزیرستان سے بھاگ رہے ہیں

پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ مسلح افواج دہشت گردوں کا تعاقب کر رہی ہیں، دہشت گرد شمالی وزیرستان سے راہ فرار اختیار کر رہے ہیں۔ عسکریت پسندوں کا نیٹ ورک سرعت سے ٹوٹتا جا رہا ہے۔ ہم ملک بھر سے شدت پسندوں کا خاتمہ کر کے ہی دم لیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ جمہوری ملک میں شدت پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے مورچوں اور رابطہ دفتر کو تباہ کر دیا گیاہے۔ اور دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے سکیورٹی اداروں میں رابطوں کو مربوط بنا یا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں ایک ماہ سے جاری پاک فوج کے آپریشن 'ضرب عضب' میں اب تک 400 سے زائد دہشت گرد ہلاک اور ان کے سینکڑوں ٹھکانے تباہ کر دیے گئے ہیں۔ اسی اثناء بڑی تعداد میں اسلحہ، بارود، خودکش حملے کی جیکٹیں اور آئی ڈی ڈی بنانے کے کارخانوں کو بھی قبضے میں لیا جا چکا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں