پاکستان میں عید الفطر پر چارروز کی تعطیلات

پاکستان کی وفاقی حکومت نے عید الفطر کے موقع پر چار روز کی تعطیلات دینے کا اعلان کردیا ہے۔وفاقی حکومت کے اس فیصلے پر صوبائی حکومتوں نے بھی عمل درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے

133420
پاکستان میں عید الفطر پر چارروز کی تعطیلات

پاکستان کی وفاقی حکومت نے عید الفطر کے موقع پر چار روز کی تعطیلات دینے کا اعلان کردیا ہے۔وفاقی حکومت کے اس فیصلے پر صوبائی حکومتوں نے بھی عمل درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ملک بھر میں عید الفطر کے حوالے سے 29 جولائی بروز منگل سے یکم اگست بروز جمعہ تک تعطیلات ہوں گی۔ اس دوران وفاق کے ماتحت تمام سرکاری اور نیم سرکاری ادارے، نجی و سرکاری بینک اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
واضح رہے کہ ماہرین فلکیات نے پیش گوئی کی ہے کہ اس مرتبہ رمضان المبارک 29 روزوں پر مشتمل ہوگا اور عید الفطر 29 جولائی کو منائی جائے گی۔
حکومت پاکستان کے وفاقی ملازمین نے سوموار کے روز ذاتی چھٹی کے درخواستیں دیتے ہوئے ان چھٹیوں میں مزید اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس طرح سرکاری ملازمین نو دن کی چھٹیوں سے لطف اندوز ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں