وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کا عرب نیوز کو انٹرویو

133196
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار  کا عرب نیوز کو انٹرویو

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ کشمیر سمیت تمام مسائل پر جامع مذاکرات کے آغاز کے بعد منفی فہرست کو کم سے کم کرنے پر بات چیت کےلئے تیار ہے۔ عرب نیوز کو اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ غیر امتیازی مارکیٹ رسائی ہمارے درمیان ایک نئی اصطلاح ہے‘ ہم منفی فہرست کو کم سے کم کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا بہت واضح پلان ہے کہ یہ علاقائی امن، تجارتی روابط اور کاروبار و سرمایہ کاری کو فروغ دینا چاہتی ہے۔ ایک طرف پاکستان اقتصادی راہداری تعمیر کرنے کے حوالے سے چین کے ساتھ کام کر رہا ہے۔ اس منصوبے کی تکمیل سے چین سے گوادر تک کا فاصلہ آدھا ہو جائے گا جس سے مال برداری کے اخراجات بھی آدھے ہو جائیں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں