پناہ گزینوں کی باعزت بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے: نواز شریف

حکومت پناگزینوں کی تمام ضروریات پوری کرنے کے لیے اپنے تمام امکانات بروئے کار لا رہی ہے اور اس سلسلے میں تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔آپریشن " ضربِ عضب " کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی گئی

127350
پناہ گزینوں کی باعزت بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے: نواز شریف

پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ جب تک شمالی وزیرستان سے ہجرت کرنے والے پناگزینوں کی باعزت بحالی اور آباد کاری نہیں کرلی جاتی وہ چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پناگزینوں کی تمام ضروریات پوری کرنے کے لیے اپنے تمام امکانات بروئے کار لا رہی ہے اور اس سلسلے میں تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار آپریشن " ضربِ عضب " سے متعلق تازہ رپوٹ پیش کیے جانے پر کیا۔
تازہ رپورٹ میں وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا کہ تمام وفاقی اداروں کی امدادی سرگرمیوں کو مربوط کیا گیا ہے نادرا اور واپڈا کی جانب سے بھی متاثرین کے حوالے سے انتظامات کئے گئے ہیں وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا اب تک 29ہزار خاندانوں میں 35کروڑ روپے تقسیم کر دیئے گئے اور مزید مالی امداد کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے ،موبائل فونز کے ذریعے متاثرین فوری طورپر مالی امداد لے سکیں گے اس ضمن میں متاثرین میں 27ہزار 767 موبائل سمز تقسیم کر دی گئی ہیں جن میں سے 15 ہزار سمیں فعال ہو گئی ہیں۔
وزیراعظم محمد نواز شریف نے امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنا ہ گزینوں کے تمام مسائل سے اچھی طرح آگاہ ہے اور وہ ان تمام مسائل پر قابو پانے کی اپنی بھر کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں