وزیر اعلی پنچاب، ہم دہشت گردی کا خاتمہ کر کے ہی دم لیں گے

وزیر پنچاجب جناب شہباز شریف نے ملک سے بجلی کے بحران کے مکمل طور پر خاتمے کے حوالے سے سن 2017 کا عندیہ دیا ہے

126610
وزیر اعلی پنچاب، ہم دہشت گردی کا خاتمہ کر کے ہی دم لیں گے

اسلام آباد میں توانائی کے بحران پر وزیراعظم کی خصوصی کمیٹی کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے مشترکہ طور پر کی۔ اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب نے کمیٹی کو توانائی کے شعبے میں چین کی سرمایہ کاری پربریفنگ دی۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں دہشت گردی نے تباہیاں مچارکھی ہیں۔جس سے نہ صرف معصوم انسانوں کی جانیں ضائع ہو رہی ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ کاروبار اور سرمایہ کاری بھی متاثر ہورہی ہے۔ ملک کے عوام کو گزشتہ کئی عشروں سے بجلی اور گیس کی چوری کا مسئلہ درپیش ہے۔ مسلم لیگ (ن) کو سالہا سال سے چلےا ٓنے والے اندھیرے اور لوڈ شیڈنگ کو ختم کرنے کا فریضہ سونپا گیا ہے۔ لہذا ہم بجلی کا بحران ختم کر کے ہی چھوڑیں گے۔ اس حوالے سے بجلی کی اضافی پیدوارت کے تمام تر منصوبوں کو 2017 تک پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں