آپریشن"ضربِ عضب" کا پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل کرلیا گیا

پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے جمعرات کو دہشت گردوں کی تین کمین گاہیں تباہ کر دیں ، پاک فوج کی شمالی وزیرستان میں زمینی پیش قدمی جاری ہے اور آپریشن کا پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے

125297
آپریشن"ضربِ عضب" کا پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل کرلیا گیا

شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کامیابی کے ساتھ جاری ہےاور اس کا پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے۔
پاک فوج کے حکام نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ کلیئر کرائے گئے علاقے میں شمالی وزیر ستان کے قبائل دہشت گردوں کو واپس نہیں آنے دیں گے۔اس سلسلے میں فوج نے حکومت سے علاقے میں اپنی رٹ قائم کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کرنے کی درخواست کی ہے تاکہ حاصل کردہ کامیابیوں کو کوئی نقصان نہ پہنچایا جاسکے اور علاقے میں مستقل بنیادوں پر امن قائم رہے۔
پاک فوج کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے جمعرات کو دہشت گردوں کی تین کمین گاہیں تباہ کر دیں ، پاک فوج کی شمالی وزیرستان میں زمینی پیش قدمی جاری ہے،جوان دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو روندتے ہوئے آگے بڑھ رہے ہیں،پاک فضائیہ کی جانب سے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سول حکومت کو جن علاقے میں فوجی آپریشن میں کامیابی حاصل کرلی گئی ہے وہاں پر اپنی رٹ قائم کرنے کے سخت اقدامات کرے اور کسی بھی دہشت گرد کو واپس آنے کی ہر گز اجازت نہ دے تاکہ علاقے کے امن کو پھر سے کوئی نقصان نہ پہنچایا جاسکے ۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں