وزیراعظم نواز شریف کی جنرل راحیل شریف سے ملاقات

پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کے مکمل ہونے سے پاکستان میں امن کی راہ ہموار ہو جائے گی۔ آرمی چیف نے وزیراعظم سے ملاقات کی اور آپریشن کے حوالے سے بریفنگ دی

123909
وزیراعظم نواز شریف کی جنرل راحیل شریف سے ملاقات

پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کے مکمل ہونے سے پاکستان میں امن کی راہ ہموار ہو جائے گی۔
ان خیالات کا اظہار وزیراعظم نوازشریف نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے گزشتہ روز وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ فوج سمیت تمام اداروں کا مربوط انداز میں کام کرنا باعث اطمینان ہے اور تمام اداروں کے تعاون ہی سے شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن کو کامیابی سے ہمکنار کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے اس سلسے میں پناہ گزینوں کے مسئلے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کی پناہ گزینوں کی بحالی کے جامع منصوبہ بندی کی جارہی ہے تاکہ آپریشن مکمل ہونے کے بعد آئی ڈی پیز کاغذات اور وقار کے ساتھ دوبارہ اپنے علاقوں میں بحال ہو سکیں ،نقل مکانی کرنے والے ہمارے بھائی ہیں۔
آرمی چیف نے وزیراعظم سے ملاقات کی اور آپریشن کے حوالے سے بریفنگ دی، اس موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے وزیراعظم کو دہشت گردوں کیخلاف شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب کے بارے میں بتایا کہ آپریشن طے شدہ مقام اور اہداف کے مطابق کامیابی سے جاری ہے اور مسلح افواج وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق آپریشن کے مقاصد حاصل کرکے رہیں گی۔چیف آف آرمی اسٹاف نے آپریشن سے متاثر ہونے والے آئی ڈی پیز کی امداد کیلئے کئے گئے اقدامات کے بارے میں بھی بتایا وزیراعظم نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ آئی ڈی پیز کی امداد کیلئے تمام ادارے بہت اچھے اور مربوط انداز میں فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات میں ملک میں امن وامان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ آرمی چیف نے اپنے شمالی وزیرستان کے دورے کے حوالے سے بھی وزیراعظم کو اعتماد میں لیا جبکہ اس بات کا عزم کیا گیا کہ سرد موسم کے آغاز سے قبل آپریشن مکمل کرلیا جائے گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں