شمالی وزیرستان کے متاثرین کو خوراک کی فراہمی

122712
شمالی وزیرستان کے متاثرین کو خوراک کی فراہمی

عالمی ادارہ خوراک کی جانب سے شمالی وزیرستان کے متاثرین کو خوراک کی فراہمی کے 7 مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کے ترجمان امجد جمال نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ادارے کی جانب سے آئی ڈی پیز کیلئے خوراک کی فراہمی کیلئے 7 مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بنوں میں 4 اور لکی مروت، ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک ایک مرکز فعال ہے۔ ادارے نے اب تک 25 ہزار 850 خاندانوں میں 2 ہزار 342 ٹن گندم تقسیم کی ہے۔ حکومت پاکستان کی جانب سے شمالی وزیرستان کے متاثرین میں تقسیم کرنے کیلئے 86 ہزار ٹن گندم عطیہ کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 26 ہزار میٹرک ٹن گندم جبکہ دوسرے مرحلے میں 25 ہزار میٹرک ٹن گندم فراہم کی گئی ہے۔ عالمی ادارہ صحت حکومت پاکستان کے تعاون سے شمالی وزیرستان سے نقل مکانی سے قبل 9 لاکھ 30 ہزار بے گھر افراد کی کفالت کر رہا تھا اور یہ امدادی کاروائیاں اب بھی جاری ہیں ۔ ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت انہیں گندم مہیا کرتی ہے اور وہ اسے آٹے میں تبدیل کر کے لوگوں میں تقسیم کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکی حکام کی جانب سے متاثرین کی امداد کیلئے 5.5 ملین ڈالر فراہم کئے گئے ہیں۔

دریں اثناء وزیراعظم محمد نواز شریف نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے افراد کے لئے مزید ایک ارب روپے جاری کریں ۔پی ٹی وی کے مطابق وفاقی حکومت شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے متاثرہ افراد کےلئے اب تک مجموعی طور پر 5 ارب 80 کروڑروپے فراہم کر چکی ہے۔

ٹیگز:

متعللقہ خبریں