ممنون حسین کی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد سے ملاقات

122376
 ممنون حسین کی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد سے ملاقات

صدر مملکت ممنون حسین نے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد سے ایوان صدر میں گفتگو کرتے ہوئے ملک کی معاشی ترقی میں کاروباری برادری اور نجی شعبہ کے اہم کردار پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آگے بڑھتے ہوئے ملک کی جاری اقتصادی بحالی میں اپنا اہم کردار ادا کریں تاکہ ملک کی حقیقی صلاحیت سے بھرپور استفادہ کیا جا سکے، کاروباری طبقہ مختلف شعبوں میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لئے حکومت کی طرف سے پیش کردہ مراعاتی پیکیج اور مختلف تجارتی رعائتوں سے بھرپور فائدہ اٹھائے۔ صدر مملکت نے کہا کہ موجودہ حکومت کی طرف سے اختیار کردہ پالیسیوں اور اقدامات کی بدولت مقامی و غیر ملکی سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کا اعتماد بحال ہوا ہے اور مختلف شعبوں بالخصوص بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور توانائی کے میدان میں سرمایہ کاری کے لئے معاہدے کئے جا رہے ہیں۔ صدر مملکت نے شدت پسندی اور امن و امان کی صورتحال سمیت کئی داخلی اور بیرونی چیلنجوں کے باوجود سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نمایاں کردار کو سراہا۔ کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ساتھ اپنی وابستگی کا ذکر کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ وہ کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں