حکومت کیطرف سےنقل مکانی کرنے والے افراد کی امداد جاری

122366
 حکومت کیطرف سےنقل مکانی کرنے والے افراد کی امداد جاری

وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت داخلی طور پر نقل مکانی کرنے والے افراد کو تمام ضروری سہولتیں دینے کے لئے اہم اقدامات کر رہی ہے۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی ڈی پیز کو خیمے‘ خوراک اور نقد پیسے دیئے جارہے ہیں تاکہ وہ کسی مشکل کا سامنا کئے بغیر سہولتیں حاصل کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اور سیاسی جماعتیں طالبان کے ساتھ مذاکرات پر متفق تھیں۔ انہوں نے کہا کہ بہت ساری سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشاورت کے بعد آپریشن کیا گیا تاکہ اس علاقے کو ایک مناسب طریقے سے پاک کیا جاسکے۔ ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ بات غلط ہے کہ بعض سیاسی جماعتیں ایک ایسے گروپ کے ساتھ ہمدردی رکھتی ہیں جو ملک کے لئے مسائل پیدا کرتے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ شمالی وزیرستان ایجنسی میں آپریشن مسلسل جاری ہے اور اس کے مثبت اثرات حاصل کئے جائیں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں