ایم کیو ایم کا فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے کراچی میں جلسہ عام

پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام آج کراچی میں بہت بڑے جلسے کا انعقاد کیا جارہا ہے اور اس سلسلے میں تمام تیاریوں کو مکمل کرلیا گیا ہے

119169
ایم کیو ایم کا فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے کراچی میں جلسہ عام

پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام آج کراچی میں بہت بڑے جلسے کا انعقاد کیا جارہا ہے اور اس سلسلے میں تمام تیاریوں کو مکمل کرلیا گیا ہے۔
پاکستانی سیاست میں ایم کی ایم واحد سیاسی جماعت نے جس نے ملک میں دہشت گردی کے اپنے عروج پر فوج کے ساتھ یک جہتی منانے کا فیصلہ کیا ہے۔
متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور اس میں شرکت کے لئے مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ مزار قائد سے متصل گراؤنڈ میں شرکا کے لئے ایک لاکھ کرسیاں لگائی گئی ہیں جبکہ جلسہ گاہ کے مرکزی دروازوں پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کئے گئے ہیں۔
ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین پاک فوج سے اظہار یکجہتی جلسے سے خطاب بھی کریں گے۔ ان کے اس خطاب کے دوران فوج کے بارے میں ایم کیو ایم کے نئے لائحہ عمل کے بارے میں بھی روشنی ڈالنے کی توقع کی جا رہی ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں