پی آئی اے نے اپنی پروازوں میں کمی کر دی

پی آئی اے کو ویٹ اور ڈرائی لیز پر طیاروں کے حصول میں دشواری

116356
پی آئی اے نے اپنی پروازوں میں کمی کر دی

چار بیرونی ائیر لائن کمپنیوں نے سکیورٹی کی وجہ سے پاکستان کی انٹرنیشنل ائیر لائن کمپنی پی آئی اے کو ویٹ لیز سمجھوتے پر یعنی عملے اور طیارے کے سازو سامان سمیت طیارے دینے سے انکار کر دیا ہے۔
ایسٹرن یورپ اور سینٹرل ایشیاء نے جون کے ابتدا میں پی آئی اے کو چار طیارے مہیا کرنے کا ارادہ ظاہر کیا تھا لیکن کراچی ائیر پورٹ پر حملے اور پشاور میں لینڈنگ کے دوران پی آئی اے کے طیارے پر فائرنگ کی وجہ سے دونوں کمپنیوں نے یہ ارادہ ملتوی کر دیا ہے۔
پی آئی اے کے حکام کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق بیرونی ائیر لائن کمپنیوں نے پی آئی اے کو 180 سیٹوں والے A320 اور 737 طیارے فراہم کرنے کی پیشکش کی تھی لیکن ملک میں سکیورٹی کے مسائل کو دیکھتے ہوئے انہوں نے معذرت کر لی ہے۔
حکام کے مطابق پی آئی اے ڈرائی لیز پر یعنی عملے اور طیارے کے سامان کے بغیر بھی طیارے حاصل کرنے میں دشواری کا سامنا کر رہی ہے۔
پی آئی اے کے ایک اعلٰی افسر نے کہا کہ "پی آئی اے نے دو ہوائی اڈوں پر دہشتگردی کے حملوں کا سامنا کیا ہے اور یوں محسوس ہوتا ہے کہ آنے والا وقت زیادہ مشکل ہو گا۔ لہذا اس صورتحال پر قابو پانے کے لئے حکومت کو پی آئی اے کے ساتھ مکمل تعاون کرنا ہو گا"۔
واضح رہے کہ چار فضائی کمپنیوں کی طرف سے طیارے کرایہ پر دینے سے انکار کے بعد پی آئی اے نے اپنی بیرون ملک اور اندرون ملک پروازوں کو 26 پروازوں تک محدود کر دیا ہے۔ کُل 25 طیاروں کے فلیٹ کے ساتھ پی آئی اے نے دوبئی کے رُوٹ پر سات اور مانچسٹر، بارسیلونا، نئی دہلی، کوالالمپور، ڈھاکہ، ابو ظہبی اور کویت کے لئے ایک ایک پرواز کو کم کیا ہے ، پروازوں میں باقی ماندہ کمی اندرون ملک پروازوں میں کی گئی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں