ترکی نےپاکستانی عازمین حج کوگردن توڑبخارکی ویکسین فراہم کردی

66 لاکھ ڈالر مالیت کی ویکسین پاکستان کو عطیے کے طور پر دی گئی ہے۔ ویکسین عازمین کو روانگی سے دس روز قبل دی جائے گی۔ ۔ عازمین حج کو پولیو ، فلو اور گردن توڑ بخار کی ویکسین اکھٹی دی جائے گی

112336
ترکی نےپاکستانی عازمین حج کوگردن توڑبخارکی ویکسین فراہم کردی

حکومت ترکی نے پاکستانی عازمین حج کے لیے گردن توڑ بخار کی ویکسین فراہم کردی۔
حکومت ترکی نے پاکستانی عازمین حج کے لیے گردن توڑ بخار کی ویکسین فراہم کردی ہے۔ 66 لاکھ ڈالر مالیت کی ویکسین پاکستان کو عطیے کے طور پر دی گئی ہے۔ ویکسین عازمین کو روانگی سے دس روز قبل دی جائے گی۔ ترجمان وزارتِ مذہبی امور کے مطابق ترکی کی جانب سے عطیے کے طور پر فراہم کی جانے والی ویکسین ہر حاجی کے لیے لازمی ہوگی۔ حجاج کے لیے ویکسین کی فراہمی وزارتِ صحت کرے گی جبکہ فلو ویکسین کی خریداری کے لیے دونوں حکومتوں کے حکام کے درمیان رابطہ جاری ہے۔ عازمین حج کو پولیو ، فلو اور گردن توڑ بخار کی ویکسین اکھٹی دی جائے گی۔ اور یہ ویکسین حج روانگی سے دس روز قبل دی جائے گی۔ ترجمان مذہبی امور کے مطابق دورانِ حج عازمین کو کرونا وائرس سے بچنے کے کی تربیت بھی دی جائے گی کیونکہ کرونا وائرس کی ویکسین دنیا میں کہیں بھی موجود نہیں ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں