• عراق:داعش کا زیرکنٹرول علاقوں میں خلافت کے نفاذ کا اعلان

111493
•	عراق:داعش کا زیرکنٹرول علاقوں میں خلافت کے نفاذ کا اعلان



دولت اسلا میہ عراق و الشام نے عراق اور شام میں اس کے زیرِ کنٹرول علاقوں میں خلافت کے نفاذ کا اعلان کردیا ہے۔
تنظیم کے اعلان کے مطابق خلافت کا نفاذ شام کے شہر حلب سے عراق کے شہر دیالہ تک ہے۔ اعلان کے مطابق ابو بکر البغدادی اس علاقے کے رہنما ہوں گے اور ان کو ’خلیفہ ابراہیم‘ کے نام سے پکارا جائے گا۔
داعش آڈیو پیغام میں تمام مسلمانوں سے نئے رہنما سے اطاعت کا حلف لینے اور جمہوریت اور دیگر مغربی گندگی کو مسترد کر نے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ جس علاقے میں خلافت کے نفاذ کا اعلان کیا گیا ہے داعش کیمطابق اس کا نام ’اسلامی ریاست‘ ہے۔
واضح رہے کہ عراقی فوج نےہفتے کے روز ٹینکوں، بکتر بند گاڑیوں اور طیاروں کیساتھ شہر پر حملہ کیا تھا لیکن شدید مزاحمت پر اسے پسپا ہونا پڑا تھا ۔عینی شاہدین کیمطابق جھڑپوں میں دونوں جانب کی افواج کو شدید نقصانات اٹھانا پڑ ا اور سرکاری فوج دجلہ واپس چلی گئی ہے۔
دریں اثناء عراق نے کہا ہے کہ اسے روس سے جنگی طیاروں کی پہلی کھیپ مل گئی۔ سکیورٹی حکام کیمطابق ہفتہ کو ملنے والے پانچ سکوئی نامی جنگی طیارے چند دنوں میں ملکی فضائیہ میں شامل ہو جائیں گے ۔مغربی علاقوں میں باغیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے عراق کو ان جنگی طیاروں کی ضرورت ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں