ایم کیو ایم کا پاک فوج سے اظہار یکجہتی

متحدہ قومی موومنٹ نے کراچی اور سندھ کے مختلف شہروں میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے 6 جولائی کو ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے۔ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کےرکن ڈاکٹر فاروق ستار نے عوام سے ریلی میں بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے

110583
ایم کیو ایم  کا پاک فوج سے اظہار یکجہتی

متحدہ قومی موومنٹ نے کراچی اور سندھ کے مختلف شہروں میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے 6 جولائی کو ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے۔
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی ہدایت پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے 6 جولائی کو کراچی میں ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے جبکہ ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کےرکن ڈاکٹر فاروق ستار نے عوام سے ریلی میں بھرپور شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج تاریخ کی مشکل ترین جنگ میں دشمنوں کے خلاف صف آراء ہے لہٰذا محب وطن عوام اپنی افواج کے حوصلے بلند کرنے کے لئے ریلی میں زیادہ سے زیادہ شرکت کریں۔
الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے ارکان کو ہدایت کی تھی کہ وہ اپنی دیگر تمام مصروفیات ترک کرکے دہشت گردوں کے خلاف جاری جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کے ساتھ یکجہتی کے اظہار اور ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہونے کے لئے تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کے تاریخی اجتماع کا کراچی میں انعقاد کرے جس میں پاک فوج کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیاجائے۔
پاکستان کی چوتھی بڑی جماعت متحدہ قومی موومنٹ روز اول ہی سے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی حمایت کا جاری رکھے ہوئے ہے اور اس جماعت نے کئی بار پاک فوج کی حمایت میں ریلیاں بھی نکالی ہیں اور یہ نئی ریلی بھی اس سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں