طاہر القادری کی قیادت میں لاہور میں آل پارٹیز کانفرنس

اس کانفرنس میں ملک کی تمام بڑی جماعتوں جس میں مسلم لیگ نون ، پیپلز پارٹی، اے این پی اور جمعیت علمائے اسلام شامل ہے اس کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔عمران خان کی تحریک انصاف اور چوہدری شجاعت کی مسلم لیگ قاف حصہ لے رہی ہیں

110565
طاہر القادری کی قیادت میں لاہور میں آل پارٹیز کانفرنس

آج لاہور میں مولانا طاہر القادری کی دعوت پر چند ایک پارٹیوں کی کانفرنس منعقد ہو رہی ہے جسے مولانا طاہرا القادری نےآل پارٹیز کانفرنس کا نام دیا ہے تاہم اس کانفرنس میں ملک کی تمام بڑی جماعتوں جس میں مسلم لیگ نون ، پیپلز پارٹی، اے این پی اور جمعیت علمائے اسلام شامل ہے اس کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مولانا طاہر القادری کی دعوت پر عمران خان کی تحریک انصاف اور چوہدری شجاعت کی مسلم لیگ قاف حصہ لے رہی ہیں جبکہ متحدہ قومی موومنٹ نے بھی شرکت کے لئے آمادگی ظاہر کی ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ تحریک انصاف اور متحدہ قومی موومنٹ ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو رہی ہیں۔
اس کانفرنس میں ڈاکٹرطاہرالقادری کی رہائش گاہ کے باہر سے تجاوزات ہٹانے کی غرض سے پولیس اور تحریک منہاج القرآن کے درمیان جھڑپوں میں 12 افراد ہلاک اور 80 سے زائد زخمی ہونے کے معاملے پر غور کیا جائے گا اور آئندہ کے لیے حکومت کے خلاف لائحہ عمل کیا بھی اعلان کیا جائے گا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں