نواز شریف آج پنا ہ گزینوں کےکیمپوں کا دورہ کریں گے

ان کی بنوں آمد پر سیکیورٹٰی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ وزیر اعظم کو دورے کے دوران آئی ڈی پیز کے مسائل کے حوالے سے بریفنگ بھی دی جائے گی۔ وزیر اعظم کے دورہ بنوں کا مقصد فوجی آپریشن میں حصہ لینے والے جوانوں سے یکجہتی کا اظہار کرنا ہے

108542
نواز شریف آج پنا ہ گزینوں کےکیمپوں کا دورہ کریں گے

پاکستان کے وزیر اعظم میاںمحمدنواز شریف آج بنوں میں پنا گزینوں کے کیمپ کا دورہ کررہے ہیں۔ ان کی بنوں آمد پر سیکیورٹٰی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف آج شمالی وزیرستان کے متاثرین کے کیمپ کا دورہ کریں گے ۔ وزیر اعظم کو دورے کے دوران آئی ڈی پیز کے مسائل کے حوالے سے بریفنگ بھی دی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے دورہ بنوں کا مقصد فوجی آپریشن میں حصہ لینے والے جوانوں سے یکجہتی کا اظہار کرنا ہے ۔ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف بھی وزیر اعظم کے ساتھ ہوں گے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے چیئرمین تحریک انصاف کو بھی ساتھ چلنے کی دعوت دی تھی تاہم انہوں نے بہاولپور جلسے کی وجہ سے معذرت کر لی۔
دریں اثنا پاک فضائیہ کے طیاروں نے اپنے فوجی آپریشن ضرب عضب کو جاری رکھا ہوا ہے۔
پاک فضائیہ کے طیاروں نے شمالی وزیرستان میں بمباری کی جس سے گیارہ دہشت گرد مارے گئے ۔ پاک فضائیہ نے بمباری کر کے دہشت گردوں کے چھ ٹھکانوں کو بھی تباہ کر دیا ۔ ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گرد ملک میں کئی سنگین وارداتوں میں ملوث تھے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں