امارات ائیر لائنز دعوی دائر کرنے کا ارادہ رکھتی ہے

ائیر لائن ڈاکٹر قادری کو بلیک لسٹ کرنے پر بھی غور کر رہی ہے

105281
امارات ائیر لائنز دعوی دائر کرنے کا ارادہ رکھتی ہے

الامارات ائیر لائن طاہر القادری کو لانے والے طیارے کے رُخ کو زبردستی تبدیل کئے جانے پر اپنی ساکھ کو پہنچنے والے نقصان کی وجہ سے دعوی دائر کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ائیر لائن نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو بتایا ہے کہ اس کی دوبئی ۔اسلام آباد EK-612 پرواز کا رُخ لاہور کی طرف موڑے جانے سے ان کا شیڈول خراب ہو گیا جس کی وجہ سے طیارے میں سوار اور دوبئی کی پرواز کے لئے ائیر پورٹ پر منتظر مسافروں کو سخت بے اطمینانی کا سامنا کرنا پڑا۔
شیڈول کے مطابق طیارے کو سوموار کے روز صبح 8 بجے اسلام آباد پہنچنا اور دن 9:30 پر مسافروں کو لینے کے لئے دوبئی پہنچنا تھا۔
لیکن حکومت نے ڈاکٹر طاہر القادری کے اسلام آباد سے زمینی راستے کے ذریعے لاہور جانے کے پلان میں رکاوٹ بننے کے لئے طیارے کو اسلام آباد ائیر پورٹ پر لینڈ کرنے کی اجازت نہیں دی۔
طیارے کی سلامتی کو کسی قسم کا خطرہ نہ ہونے اور کوئی موسمی خرابی نہ ہونے کے باوجود طیارے کا رُخ تبدیل ہونے پر طیارے کی اسلام آباد سے دوبئی روانگی کا شیڈول بگڑ گیا ۔
رات کے وقت طیارے کی اسلام آباد سے روانگی کے بعد الامارات ایڈ منسٹریشن نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو آگاہ کیا کہ وہ اپنے نقصان کو پورا کرنے کے لئے دعوی دائر کرنے کا رجحان رکھتے ہیں۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا ہےکہ ائیر لائن ڈاکٹر قادری کو بلیک لسٹ کرنے پر بھی غور کر رہی ہے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق ایک ائیر لائن ایسے شخص کو بلیک لسٹ کرتی ہے کہ جو دوسرے مسافروں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالے یا اپنے روّیے سے انہیں بے اطمینان کرے ۔
تاہم سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ امارات پاکستان کے لئے اپنے فلائٹ پروگرام کو ختم نہیں کرے گی کیوں کہ کمپنی پاکستان میں اچھا بزنس کرتی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں