آپریشن" ضربِ عضب " کے دوران 25 دہشتگرد ہلاک

فوجی آپریشن کے دوران آج میر علی کے قریب فضائی حملوں اور جھرپوں میں 25 شدت پسند اور سکیورٹی فورسز کے دو اہلکار ہلاک شمالی وزیرستان میں ایک مرتبہ پھر کرفیو نافذ کردیا گیا ہے

104967
آپریشن" ضربِ عضب " کے دوران 25 دہشتگرد ہلاک

پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن کے دوران آج میر علی کے قریب فضائی حملوں اور جھرپوں میں 25 شدت پسند اور سکیورٹی فورسز کے دو اہلکار ہلاک ہوئے ہیں جبکہ شمالی وزیرستان میں ایک مرتبہ پھر کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔
فوج کے تعلقات عامہ کے محکمے کے ایک بیان کے مطابق میر علی کے قریب فضائی حملوں میں شدت پسندوں کے آٹھ ٹھکانے تباہ کیے گئے ہیں اور ان حملوں میں پندرہ شدت پسند مارے گئے ہیں۔ اسی طرح کچھ شدت پسندوں نے فرار ہونے کی کوشش کی جن پر حملے کیے گئے۔ شدت پسندوں کے ساتھ جھڑپ میں دس شدت پسند اور دو سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔
ادھر شمالی وزیرستان میں ایک مرتبہ پھر کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق کرفیو کے نفاذ کے بعد سکیورٹی فورسز شدت پسندوں کے خلاف زمینی کارروائی شروع کریں گےجبکہ اس وقت سکیورٹی فورسز کی زیادہ توجہ میرانشاہ اور میر علی کی طرف ہے۔
دوسری جانب شمالی وزیرستان میں 5 روز بعد ایک مرتبہ پھر کرفیو نافذ کردیا گیا ہے جس کے بعد علاقے سے لوگوں کا انخلا رک گیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں