قبائلی عمائدین کی پاک فوج سے تعاون کی یقین دہانی

شمالی وزیرستان کے قبائلی عمائدین نے پاک فوج کو طالبان کے خلاف جنگ میں بھر پور تعاون کا عندیہ دیا ہے

101877
قبائلی عمائدین کی پاک فوج سے تعاون کی یقین دہانی

ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقہ جات کے قبائلی عمائدین نے آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج سے بھر پورتعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ قبائلی عمائدین نے یقین دلایا ہے کہ دہشتگردوں کو واپس آنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔
اس سے قبل پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں عسکریت پسندوں کے خلاف جاری آپریشن "ضرب عضب"کی تازہ صورتحال جاننے کے لیے جمعہ کو صوبائی دارالحکومت پشاور کا مختصر دورہ کیا۔
اس دورے میں پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف، وزیر دفاع خواجہ آصف اور سافرون کے وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ بھی ان کے ہمراہ تھے۔
وزیراعظم نواز شریف نے کور ہیڈ کوارٹر پشاور کا دورہ کیا جہاں انھیں شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
ذرائع کے مطابق بریفنگ میں وزیراعظم نواز شریف اور فوج کے سربراہ کو بتایا گیا کہ غیر ملکی شدت پسند نہ صرف پاکستان بلکہ خطے کے سلامتی کے لیے بھی بڑا خطرہ بنے ہوئے تھے اور ان نیٹ ورک کو بیرونی ممالک سے امداد مل رہی تھی۔
اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ فوج کو آپریشن ضرب عضب میں تمام وسائل فراہم کیے جائیں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں