پاک فوج کی بمباری سے دہشت گردوں پر کاری ضرب

گزشتہ چھ روز سے جاری ضرب عضب آپریشنز میں دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں اور اسلحہ بارود کو تباہ کر دیا گیا ہے

101867
پاک فوج کی بمباری سے دہشت گردوں پر کاری ضرب

پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے شدت پسندوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی اور خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑا کے علاقے نالہ میں بمباری کی جس کے نتیجے میں 12 دہشت گرد ہلاک جب کہ شدت پسندوں کے 3 ٹھکانے اور ان میں ذخیرہ کیا ہوا اسلحہ و بارود بھی مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پاک فضائیہ اور آرمی نے میران شاہ کے علاقے قطب خیل میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں 20 دہشت گرد ہلاک اور ان کے متعدد ٹھکانے تباہ ہو گئے تھے۔ حکومت اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات کی ناکامی کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے 6 روز قبل شروع کئے جانے والے آپریشن ضرب عضب میں اب تک 250 سے زائد دہشت گرد ہلاک اور ان کے درجنوں ٹھکانے تباہ ہو چکے ہیں جب کہ آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کے 8 جوان بھی جام شہادت نوش کر چکے ہیں۔ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے باعث اب تک 2 لاکھ سے زائد لوگ بنوں اور دیگر علاقوں میں نقل مکانی کر چکے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں