پشتو گلوکارہ گلناز کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا

پشاور کے علاقے گلبرگ میں پشتو گلوکارہ گلناز المعروف مُسکان کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا

99672
پشتو گلوکارہ گلناز کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا

پاکستان کے شہر پشاور کے علاقے گلبرگ میں پشتو گلوکارہ گلناز المعروف مُسکان کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد گلناز ،جو کہ مسکان کے نام سے پہچانی جاتی ہیں ،کے گھر میں داخل ہوئے اور انہیں گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
مرحومہ کے کنبے کے افراد کے مطابق چار افراد گھر میں داخل ہوئے اور زبانی چیخ و پکار کے بعد گلناز پر فائر کھول دیا۔
گلناز کو زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا لیکن وہ جانبر نہیں ہو سکیں۔
پولیس نے گلناز کے بھائی صداقت کی شکایت پر کیس درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
گلوکارہ کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع مردان کے علاقے پارہوتی سے تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں