آپریشن ’’ضرب عضب‘‘ دوسرے روز بھی جاری

کے دوسرے روز جیٹ طیاروں کی مختلف علاقوں میں بمباری سے مزید 15 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ شمالی وزیرستان سے دہشت گردوں کی نقل و حمل روکنے کیلئے باقی ایجنسیوں سے اس کی سرحد کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے۔

95898
آپریشن  ’’ضرب عضب‘‘  دوسرے روز بھی جاری

شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ’’ضرب عضب‘‘ کے دوسرے روز جیٹ طیاروں کی مختلف علاقوں میں بمباری سے مزید 15 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آپریشن ''ضرب عضب''بھرپور طریقے سے جاری ہے۔ شمالی وزیرستان سے دہشت گردوں کی نقل و حمل روکنے کیلئے باقی ایجنسیوں سے اس کی سرحد کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے۔ شمالی وزیرستان میں فوج نے میر علی ، میران شاہ سمیت دہشت گردوں کے تمام علاقوں کا محاصرہ کر لیا۔ لوگوں کی علاقے سے منظم اور باوقار نقل مکانی کیلئے اعلانات کیے جا رہے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق افغان سیکورٹی فورسز سے بھی سرحد سیل کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ افغان سیکورٹی فورسز سے کنڑ، نورستان اور دیگر علاقوں میں ٹی ٹی پی کے ٹھکانے تباہ کرنے کی درخواست بھی کی گئی ہے۔
شوال میں سیکیورٹی فرسز کے جیٹ طیاروں کی بمباری سے 15 شدت پسند ہلاک ہوگئے۔ مرنے والے شدت پسندوں میں ازبک بھی شامل ہیں، کارروائی میں تین ٹھکانے تباہ کردئیے گئے۔ میرعلی کےمختلف علاقوں میں بھی سیکیورٹی فورسزکےجیٹ طیاروں نے بمباری کی ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں