اسلام آباد کی سیکورٹی فوج کے حوالے کرنے کا فیصلہ

دارالحکومت میں سیکیورٹی خدشات کے باعث آج سے پاک فوج کے دستے تعینات کئے جائیں گے جو سیکیورٹی انتظامات سنبھالیں گے۔پاک فوج کےاڑھائی سوجوان شاہراہ دستور، ڈپلومیٹک انکلیوسمیت اسلام آباد کے حساس اور انتہائی اہم مقامات پر تعینات ہوں گے

94993
اسلام آباد کی سیکورٹی فوج کے حوالے کرنے کا فیصلہ

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں سیکیورٹی خدشات کے باعث آج سے پاک فوج کے دستے تعینات کئے جائیں گے جو سیکیورٹی انتظامات سنبھالیں گے۔
پاک فوج کےاڑھائی سوجوان شاہراہ دستور، ڈپلومیٹک انکلیوسمیت اسلام آباد کے حساس اور انتہائی اہم مقامات پر تعینات ہوں گے۔ مارگلہ کی پہاڑیوں پر بھی فوجی اہکار گشت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیرستان میں فوج کے ممکنہ آپریشن کے ردعمل کے پیش نظرس یکورٹی فوج کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ سکھوں کے پارلیمنٹ داخلے کے بعد وزارت داخلہ کی جانب سے پولیس کی سیکورٹی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا گیا تھا۔
اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے حکومت سے درخواست کی گئی تھی ملک میں امن وامان کی صورتحال مخدوش ہے اور دارالحکومت میں بھی دہشت گردوں کے حملے کا خدشہ ہے اس لئے امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے کے لئے اسلام آباد میں فوج تعینات کی جائے جس کے بعد وفاقی حکومت نے دارالحکومت میں فوج کی تعیناتی کا فیصلہ کیا ہے اور آج سے پاک فوج کی رسپانس فورس کے 250 جوان سیکیورٹی کے انتظامات سنبھالیں گے جبکہ پہلے سے تعینات رینجرز اہلکار مارگلہ کی پہاڑیوں اور مضافاتی علاقوں میں گشت کریں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں