اقتصادی پالیسیوں کے مثبت نتائج برآمد ہونا شروع ہوگئے: نواز شریف

ہم ملک کو مستحکم اور خود کفیل بنانے کے لیے اپنی بھر پور کوششوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں اور انشاللہ جلد اس کا مثبت جواب حاصل ہوگا۔ ایک سال کے عرصے میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے

93048
اقتصادی پالیسیوں کے مثبت نتائج برآمد ہونا شروع ہوگئے: نواز شریف

پاکستان کے وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہاہے کہ ہم ملک کو مستحکم اور خود کفیل بنانے کے لیے اپنی بھر پور کوششوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں اور انشاللہ جلد اس کا مثبت جواب حاصل ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ایک سال کے عرصے میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بھی فروغ ملا ہے جس کے نتیجے میں غیر ملکی سرمایہ کاروں نے اب پاکستان کی طرف بھی توجہ دینا شروع کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی نجکاری پالیسی شفافیت پر مبنی ہے ، توانائی میں خود کفالت کا وعدہ پورا کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کے دوران کیا ۔
وزیر خزانہ نے وزیر اعظم کو خصوصی بریفنگ دی ۔ نواز شریف نے یو بی ایل کے 19.8 فیصد حصص کی نجکاری اور عالمی بینک سے 70 کروڑ ڈالر کے حصول پر وزیر خزانہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا اداروں کو منافع بخش بنانے کیلئے نجکاری پالیسی شفافیت پر مبنی ہے ہم نے ترقی کا سفر شروع کردیا ہے ، اقتصادی پالیسیوں کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں اب قوم سے کیاگیاتوانائی اور دیگر وسائل میں خود کفالت کا وعدہ پورا کرینگے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں