شمالی وزیرستان میں ڈورن حملے کے نتیجے میں 16 دشہت گرد ہلاک

امریکی جاسوس طیارے نے ایک مکان پر دو میزائل داغے جس سے 6 شرپسند مارے گئے۔ مرنے والوں میں چار شرپسند ازبک تھے جبکہ دو کا تعلق پنجابی طالبان سے تھا

91657
شمالی وزیرستان میں ڈورن حملے کے نتیجے میں 16 دشہت گرد ہلاک

امریکی جاسوسی طیاروں نے ایک بار پھر شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کو ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔
امریکی جاسوس طیارے نے ایک مکان پر دو میزائل داغے جس سے 6 شرپسند مارے گئے۔ عسکری ذرائع کے مطابق مرنے والوں میں چار شرپسند ازبک تھے جبکہ دو کا تعلق پنجابی طالبان سے تھا۔ واقعے کے بعد علاقے میں ڈرون طیاروں کی پروازیں جاری رہیں۔ رات گئے شمالی وزیرستان میں میرانشاہ کے علاقے دانڈے درپہ خیل میں دوسرا ڈرون حملہ ہوا۔ 5 ڈرون طیاروں نے 4 مکانوں اور ایک وین پر 8 میزائل فائر کئے۔ اس حملے میں 10 افراد ہلاک ہوئے۔ ڈرون طیاروں کی پروازوں سے مکینوں کو امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں